اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سیکرٹری ایس آئی ایف سی کی آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین اور پولیٹیکل اکنامک سیکرٹری سے اہم ملاقات ہوئی۔۔۔
جس میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے جبکہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ ایس آئی ایف سی پاکستان کے عالمی اقتصادی روابط کو وسعت دینے ، تجارت بڑھانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے سرگرم عمل ہے ۔



