شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے فتنہ الخوارج کے 4 اہم دہشتگرد کمانڈر سمیت 9 خوارج جہنم واصل کر دیئے۔

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے پلنگ زئی، ندیم کوٹ، کوٹ خضری میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کیں، فتنہ الخوارج کے ہلاک اہم دہشت گرد کمانڈرز میں خارجی خالد رضا، خارجی کامران، خارجی موسیٰ اور خارجی مفتوم شامل ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسزکی موثرکارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا، کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کئے گئے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ چار اہم خارجی کمانڈرز سمیت 9 دہشت گردوں کا خاتمہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور بہادری کا مظہر ہے، دہشتگردوں کے غیر ملکی سرپرستوں اور ان کے مقامی سہولت کاروں کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔

آصف زرداری نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف عزمِ استحکام کے تحت کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر