مائرہ قتل کیس میں پیشرفت، مقدمے میں ملوث ملزم ذیشان جدون اشتہاری قرار

لاہور(نیشنل ٹائمز) مائرہ قتل کیس میں اہم پیشرفت، سیشن عدالت نے مقدمے میں ملوث ملزم ذیشان جدون کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے دیگر ملزموں کو چالان کی کاپیاں تقسیم کرتے ہوئے سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج نعیم سلیم نے مائرہ قتل کیس کی سماعت کی۔ ملزمان سکیورٹی خدشات کے باعث کمرہ عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ ملزمان نے مؤقف اختیار کیا کہ دشمنی کے باعث مخالف پارٹی سے زندگی کو خطرہ ہے۔ عدالت نے ملزموں کی حاضری نیب کورٹ کے ذریعے بخشی خانہ سے لگوائی۔ پولیس نے ملزموں کے جیل وارنٹ عدالت میں پیش کئے۔پراسیکیوشن نے مائرہ کے قتل کیس کا چالان عدالت میں جمع کروارکھا ہے۔ سیشن عدالت نے مقدمے میں ملوث ملزم ذیشان جدون کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے دیگر ملزموں کو چالان کی کاپیاں تقسیم کرتے ہوئے سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر