نئے پیشے چین کی صنعتی اور عوامی زندگی میں ہونے والی ترقی کے عکاس

بیجنگ (شِنہوا) چین کی نئی ٹیکنالوجیز، صنعتوں اور کاروباری ماڈلز کے صف اول میں نئے پیشوں کا ایک سلسلہ ابھر رہا ہے جو صنعتی ترقی اور لوگوں کی زندگیوں میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔
صرف کم بلندی پر فضائی سرگرمیوں سے وابستہ معیشت کے شعبے میں ہی ڈرونز کے جھنڈ کی پروازوں کے منصوبہ ساز، کم بلندی پر فضائی ترسیل کے ماہرین اور کم بلندی پر ذہین مربوط نظام کے منتظمین جیسے نئے عہدے نمایاں ہیں، جنہیں وزارت انسانی وسائل و سماجی تحفظ اور دیگر سرکاری محکموں کی جانب سے حال ہی میں جاری کئے گئے نئے پیشوں کی آٹھویں فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
تیزی سے ترقی کرتی ڈیجیٹل معیشت سے جڑے پیشے بھی چین میں کام کے انداز کو نئے سرے سے ڈھال رہے ہیں جن میں مصنوعی ذہانت کے انجینئرنگ ماہرین، ذہین مربوط گاڑیوں کے ٹیسٹرز، انسان نما ذہین روبوٹ ایپلیکیشن ماہرین اور مائیکرو گرڈ ایڈمنسٹریٹرز سمیت دیگر شامل ہیں۔
آٹھویں بیچ میں 11 نئے پیشوں اور 23 نئی نوکریوں کی اقسام کا اجرا ملک کی پیشہ ورانہ کیٹلاگ میں ایک نئے اضافہ کی نشاندہی کرتا ہے۔ صنعت کے اندرونی ذرائع نے نشاندہی کی کہ اس طرح کے نئے اضافے ایک ٹیلنٹ بیرومیٹر کا کام کرتے ہیں جو چین کی صنعتی تبدیلی کے نبض کے عکاس ہیں۔
مثال کے طور پر کم بلندی کی معیشت میں 2019 میں جاری نئے پیشوں کے پہلے بیچ میں ڈرون چلانے کے لئے فوری طور پر ڈرون پائلٹس متعارف کرائے گئے تھے۔ دوسرے بیچ میں ڈرون کی تیاری اور مرمت کے ماہرین شامل کئے گئے، یہ کردار ابھرتی ڈرون کی صنعت کے لئے آلات کے افعال اور مرمت کا خلا پر کرنے کے لئے بنائے گئے تھے۔
جیسے جیسے ڈرون کی صنعت ترقی کرتی گئی ساتویں اور آٹھویں بیچ میں شامل نئے عہدوں کی ذمہ داریاں محض اکیلے تکنیکی کاموں سے بڑھ کر اب مختلف شعبوں تک پھیل گئی ہیں جن میں سامان کی ترسیل، ثقافتی سیاحت کا انتظام اور شہروں کا انتظامی نظام شامل ہے۔
آن لائن ملازمت تلاش کرنے کے پلیٹ فارم ژاؤ پن کے نائب صدر لی چھیانگ نے کہا کہ نئے پیشوں کا مسلسل اجرا چین کے صنعتی نظام کی اعلیٰ ترین، زیادہ ذہین اور ماحول دوست ترقی کی طرف بڑھنے کی عکاسی کرتا ہے۔
لی نے کہا کہ پالیسی معاونت سے ٹیلنٹ کی فراہمی کو وسعت اور حمایت حاصل ہوتی ہے جبکہ ملازمت کی منڈی اس کو ساتھ ساتھ جذب کرتی ہے۔ نئے پیشے ایک طرف تو صنعتی ترقی کے رجحانات کی درست عکاسی کرتے ہیں اور دوسری طرف ٹیلنٹ مارکیٹ کے لئے ایک مثبت رہنمائی کا کام بھی کرتے ہیں۔
چین کے نئے پیشوں میں تبدیلیاں صنعتی ترقی کے علاوہ عوام کی بدلتی ہوئی ضروریات کی بھی عکاسی کرتی ہیں جس کے باعث جدید خدمات کے شعبے میں نئی ملازمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
صنعتی حلقوں نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ جیسے جیسے لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری آ رہی ہے پیداواری خدمات مہارت اور ویلیو چین کے اعلیٰ درجے کی طرف بڑھ رہی ہیں جبکہ صارفین کی خدمات اعلیٰ معیار، زیادہ تنوع اور سہولت کی سمت ترقی کر رہی ہیں۔
ملک کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز، قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے مطابق 15 ویں پنج سالہ منصوبے کے دورانیے (2026-2030) میں چین کے خدمات کے شعبے کا حجم ایک ہزار کھرب یوآن (تقریباً 148 کھرب امریکی ڈالر) سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔
صنعتی حلقوں کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی کی صلاحیت بروئے کار لانے کے لئے صارف خدمات کے شعبے کو وسعت دی جائے گی جہاں رہائشی خدمات، صحت کی دیکھ بھال، بزرگوں کی دیکھ بھال اور بچوں کی پرورش کے فروغ کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں۔ لہٰذا اس شعبے میں پیش رفت سے مزید نئی ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے۔
چین اپنے پیشہ ورانہ درجہ بندی کے کیٹلاگ میں فعال طور پر اضافہ کر رہا ہے۔ 2019 سے ملک نے 121 نئے پیشوں کے آٹھ بیچ جاری کئے ہیں۔
2020 میں دوسرے بیچ کے دوران صحت سے متعلق نئے پیشے متعارف کرائے گئے جن میں صحت کی دیکھ بھال کے عملے اور بحالی کی معاون ٹیکنالوجی کے مشیر شامل ہیں۔ بعد کی کھیپوں میں بھی یہ سلسلہ جاری رہا اور اس دوران اسکی پیٹرول ریسکیو اہلکار، خاندانی تعلیم کے اساتذہ، عمر رسیدہ افراد کے لئے موزوں تعمیر و تزئین کے ڈیزائنرز اور اگربتی بنانے والے کاریگروں جیسے مخصوص نوعیت کے پیشے اور ملازمتیں شامل کی گئیں۔
چین کی ریاستی کونسل نے 15 ویں پنج سالہ منصوبے کے دورانیے میں روزگار کو ترجیح دینے کی حکمت عملی پر عملدرآمد کے لئے ایک منصوبہ جاری کیا جس میں روزگار کے حوالے سے میکرو اکنامک پالیسیوں کے درمیان مضبوط ہم آہنگی پر زور دیا گیا جبکہ محنت طلب صنعتوں میں روزگار مستحکم کرنے، خدماتی شعبے میں روزگار کو وسعت دینے اور ابھرتے شعبوں میں روزگار کی صلاحیت بروئے کار لانے کی کوششوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
یونیورسٹی آف انٹرنیشنل بزنس اینڈ اکنامکس کے تحت ’اکیڈمی آف چائنہ اوپن اکانومی سٹڈیز‘ کے محقق لی چھانگ آن نے کہا کہ نئے پیشوں کا ظہور ٹیکنالوجی کے نئے استعمال، مارکیٹ کی نئی تبدیلیوں اور صارفین کی نئی ضروریات کا براہ راست ردعمل ہے۔
لی نے مزید کہا کہ پیشہ ورانہ کیٹلاگ میں ہر نیا اضافہ پیشہ ورانہ معیاری نظام کے فروغ، افراد کی تربیت اور فراہمی کے درمیان مطابقت اور اس شعبے کی ترقی کو تحفظ فراہم کرنے والے اصول اور ضوابط کے ساتھ ساتھ مستقبل میں ملک کی صنعتی ترقی کو ٹیلنٹ پر مبنی مزید رفتار فراہم کرے گا۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر