لائٹس، کیمرا، سیاح! مختصر ڈراموں نے ’’چین کے ہالی ووڈ‘‘ میں کہانی کا رخ بدل دیا

ہانگ ژو (شِنہوا) شنگھائی سے تعلق رکھنے والی ریٹائرڈ استانی وانگ نے ابھی ابھی ایک بادشاہ کی والدہ کا کردار ادا کرنے کی اپنی باری مکمل کی ہے۔ انہوں نے ہینگ ڈیان ورلڈ سٹوڈیوز کے ایک فرضی شاہی محل میں ایک منظر کی عکس بندی کی جسے ’’چین کا ہالی ووڈ‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔
وانگ نے مسکراتے ہوئے اپنے سر کی آرائش درست کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے اداکاری کا موقع ملے گا۔ آخرکار میری ڈرامے میں اداکاری کی خواہش پوری ہوگئی۔ میں نے مکالمے یاد کرنے کے لئے 3 مرتبہ مشق کی اور ہدایت کار نے یہاں تک کہا کہ میرے انداز میں واقعی رعب اور وقار ہے۔‘‘
وانگ چھٹیوں کے دوران ابھرنے والے ایک نئے رجحان کا حصہ ہیں۔ یکم سے 7 اکتوبر تک جاری رہنے والی قومی دن کی تعطیلات کے دوران چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہینگ ڈیان میں معاوضہ دے کر مختصر ڈراموں میں اداکاری کرنے والے سیاح عام منظر بن گئے ہیں۔ چین بھر میں سیاحوں کو متوجہ کرنے کے نئے طریقے تلاش کئے جا رہے ہیں، جبکہ ہینگ ڈیان نے روایتی انداز کو بدلتے ہوئے سیاحوں کو تماشائیوں کے بجائے اداکار بنا دیا ہے۔
رواں سال کی پہلی ششماہی میں ہینگ ڈیان میں 90 لاکھ سے زیادہ سیاح آئے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 21.2 فیصد زیادہ ہیں۔ مصروف ترین اوقات میں روزانہ 100 سے زیادہ افراد مختصر ڈرامے میں اداکاری کے تجربے کے لئے رجسٹریشن کراتے تھے۔ تعطیلات کے دوران مختلف نوعیت کے سیاحوں کے لئے بہتر بنائے گئے مختصر ڈراموں کی عکس بندی اور فلمی موضوعات پر مبنی سرگرمیاں بھی متعارف کرائی گئیں۔
ایک داخلہ ٹکٹ خرید کر 10 سے زائد مختصر ڈراموں میں حصہ لیا جا سکتا ہے۔ ہدایت کار موقع پر ہی سکرپٹ فراہم کرکےاداکاروں کی رہنمائی کرتے ہیں جبکہ سیاح 10 سے 45 منٹ کے اندر ایک منظر کی عکس بندی مکمل کر سکتے ہیں۔
زیادہ پیشہ ورانہ تجربے کے خواہش مند افراد کے لئے ملبوسات، میک اپ، روشنی اور سیٹ ڈیزائن سمیت مکمل پروڈکشن سہولیات دستیاب ہیں جبکہ انہیں تجربہ کار اداکاروں کے ساتھ اداکاری کا موقع بھی ملتا ہے۔
ہینگ ڈیان مائیکرو فلم کی ایک ملازمہ ما چھیان یی نے کہا کہ ’’ہماری 30 سے زیادہ افراد پر مشتمل ٹیم 24 گھنٹے کام کر رہی ہے۔ ہم روزانہ ایک درجن سے زیادہ عکس بندیاں کرتے ہیں اور اکثر بیرونی ملبوسات، میک اپ اور کیمرہ ٹیموں کو بھی شامل کرتے ہیں۔‘‘
ما نے مزید بتایا کہ ملبوسات کے انتخاب اور سکرپٹ پڑھنے سے لے کر عکس بندی اور بعد از پروڈکشن تک مکمل ویڈیو 2 دن کے اندر تیار ہو جاتی ہے۔
ہدایت کار ژانگ جین چھوان نے کہا کہ ’’فلم کو محض دیکھنے کی چیز سے محسوس کرنے کے تجربے میں تبدیل کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ سیاحوں کو خود اداکار بنا دیا جائے۔‘‘
ژانگ کے مطابق شاہی محل پر مبنی ڈرامے ’’ڈریگن کنگ‘‘ پر مبنی فینٹیسی اور وقت میں سفر کی کہانیاں سب سے زیادہ مقبول اصناف ہیں۔ ایک مخصوص سکرین رائٹر ناظرین کے ذوق کے مطابق سکرپٹس کو مسلسل اپ ڈیٹ کرتا ہے۔ سیاح 40 سے زیادہ سکرپٹس میں سے انتخاب کر سکتے ہیں۔ ایک فرد پر مشتمل مختصر ڈرامے کی قیمت 218 یوآن (تقریباً 32.37 امریکی ڈالر) سے شروع ہوتی ہے جبکہ پیشہ ورانہ میک اپ اور سٹائلنگ سمیت مکمل پیکیج کی قیمت 388 یوآن ہے۔
رات بھر قیام کے ساتھ کردار ادا کرنے کا تجربہ رات گئے تک جاری رہتا ہے یوں فلمی سیٹ سے باہر بھی اس تجربے میں ڈوبنے کا سلسلہ برقرار رہتا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر