نئی دہلی(نیشنل ٹائمز)بھارت کی جنوبی ریاست اندھرا پردیش میں پولیس کے انسداد جاسوسی دستے نے بحریہ کے ایک اہلکار کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔
پولیس کے مطابق بحریہ کے 31 سالہ اہلکار پردیپ مکھرجی کو بحریہ کی حساس معلومات ایک مبینہ پاکستانی خاتون سے شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔



