استنبول(نیشنل ٹائمز) ترکیہ کے جنوبی علاقوں میں اتوار کو 5 کم شدت کے زلزلے آئے ، جن کے جھٹکے شمالی شام تک محسوس کیے گئے تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
ترک ڈیزاسٹر ایمرجنسی اتھارٹی کے مطابق 4 زلزلے صوبہ ادانہ کے ضلع سائم بیلی میں آئے ، جن کی شدت4اعشاریہ3سے 4اعشاریہ9 تک ریکارڈ کی گئی، پانچواں زلزلہ ضلع سُمباس میں5اعشاریہ2شدت کا تھا۔



