افغانستان پر ماسکو فارمیٹ اجلاس، پاکستان کی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ شرکت

ماسکو(نیشنل ٹائمز)افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ مشاورت کا آٹھواں اجلاس روسی دارالحکومت ماسکو میں شروع ہوگیا، جس میں پاکستان، افغانستان اور خطے کے دیگر ممالک کے نمائندے علاقائی امن، سلامتی، انسداد دہشت گردی اور اقتصادی تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اجلاس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کی اور مختلف ممالک سے آنے والے وفود سے خطاب کیا۔

پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم کے معاونِ خصوصی اور افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے سفیر محمد صادق کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کررہا ہے۔

پاکستانی وفد میں روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی، افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبیدالرحمان نظامانی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔

اجلاس کے دوران افغانستان کی موجودہ صورتِ حال، علاقائی امن و سلامتی، دہشت گردی کے خلاف تعاون، اقتصادی روابط اور خطے میں رابطہ کاری کے فروغ پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے، شرکا افغانستان کے ساتھ مسلسل رابطے، مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور علاقائی اقتصادی تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کررہے ہیں۔

پاکستان نے اجلاس میں اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے افغانستان میں امن و استحکام کو پورے خطے کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے ضروری قرار دیا۔

پاکستانی حکام کے مطابق مشترکہ سکیورٹی اور اقتصادی مسائل کے حل کے لیے افغانستان کے ساتھ مسلسل رابطہ اور خطے کے ممالک کے درمیان بامقصد مذاکرات جاری رکھنا ناگزیر ہے۔

ماسکو فارمیٹ افغانستان اور خطے کے متعلقہ ممالک کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جہاں افغانستان کی سیاسی، سکیورٹی، انسانی اور اقتصادی صورتِ حال سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی معاملات پر مشاورت کی جاتی ہے۔



  تازہ ترین   
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم
مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا
اسلام آباد ناکام ہو چکا تو تھر والوں کو موقع دیں، مزید صوبے حل نہیں: بلاول بھٹو
افغانستان پر ماسکو فارمیٹ اجلاس، پاکستان کی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ شرکت
’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا
مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا
سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 3 دہشت گرد جہنم واصل
لانگ مارچ لکی مروت سے کرک پہنچ گیا، سہیل آفریدی کی ہیلی کاپٹر سے انٹری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر