حجاب اسلامی تہذیب کا سب سے نمایاں اور مہذب شعار ہے جو معاشرے کو پاکیزگی عطا کرتا ہے عالیہ منصور

لاہور(نیشنل ٹائمز) حجابی تہذیب پر مبنی معاشرہ ایسا معاشرہ ہے جہاں مرد و عورت دونوں سے پاکیزگی اور وقار کی توقع کی جاسکے ۔حجاب کے تصور کو بڑے کینوس پر دیکھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے تحت 4 ستمبر کو عالمی یوم حجاب منایا جا رہاہے ۔یہ بات ڈائریکٹر میڈیا سیل , حلقہ خواتین جماعت اسلامی عالیہ منصور نے “یوم حجاب ” مہم کے حوالے سے صوبائ , ضلعی میڈیا ٹیم کے ذمہ داران اور میڈیا سیل کے شعبہ جات کی صدور سے آن لائن بریفنگ کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ اس سال یوم حجاب کے لئے “تہذیب ہے حجاب” کا عنوان منتخب کیا گیا ہے یعنی حجاب محض مسلمان خواتین کے لباس کا حصہ نہیں ہے بلکہ حیا و حجاب ایک تہذیب کا مظہر ہے۔حیا و حجاب جس معاشرے کا عمومی کلچر بن جائے وہاں اسلامی تہذیب کے اثرات اجتماعی و انفرادی زندگیوں میں نمایاں ہوتے ہیں۔ چنانچہ ضرورت اس بات کی ہے کہ تصور حجاب کو عام کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی دردانہ صدیقی 3ستمبر کو پریس کانفرنس کے ذریعے اس مہم کا آغاز کریں گی ۔ ملک کے بڑے شہروں میں “حجاب کانفرنسز ” اور “حجاب سیمینارز ” کا انعقاد کیا جائے گا – شرکاء بریفنگ کے سوالات کے جوابات کے دوران انہوں نے کہا کہ مختلف اخبارات کے میگزینز میں خصوصی صفحات کی اشاعت , حجاب فورمز , مضامین , بلاگز کی اشاعت , ٹاک شوز, سوشل میڈیا پر بھرپور آگاہی بذریعہ پوسٹس , دستاویزی پروگرامات سمیت بہت سی سرگرمیاں حجاب مہم کا حصہ ہوں گی جن کا مقصد معاشرے میں خواتین کے تقدس اور حجابی تہذیب کے ثمرات و برکات سے آگاہی دینا ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر