کراچی(نیشنل ٹائمز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے درخشاں تھانے میں ملزمہ انمول عرف پنکی اور کامران کے خلاف منشیات کے مقدمے کی سماعت کے دوران۔۔۔
ملزمہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہ کرنے پر ویمن جیل حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انمول عرف پنکی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے اور اسے 14 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے ویمن جیل سپرنٹنڈنٹ سے جواب بھی طلب کرلیا۔



