فلم ‘مشن امپوسیبل کا 7 کووڈ شٹ ڈاؤنز پر انشورنس کمپنی پر مقدمہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ایکشن اور جاسوسی فلم سیریز مشن امپوسیبل کی ساتویں فلم کی پروڈکشن نےکورونا وائرس کی وجہ سے 7 مرتبہ شٹ ڈاؤنز پر انشورنس کمپنی پر مقدمہ کردیا۔برطانوی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق دائر کیے گئے مقدمے میں فلم کی انشورنس کمپنی پر ایک کے علاوہ دیگر 6 مہنگے ترین شٹ ڈاؤنز کی ادائیگی نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔کیلیفورنیا میں امریکی فیڈرل کورٹ میں پیراماؤنٹ پکچرز کی جانب سے دائر مقدمے میں کہا گیا کہ ٹام کروز کے مرکزی کردار پر مبنی اس ایکشن سیریز کی فلم بندی فروری 2020 سے جنوری 2021 کے درمیان اٹلی میں 4 اور امریکا میں 3 بار تاخیر کا شکار ہوئیمذکورہ تاخیر فلم کی کاسٹ یا عملے سے وابستہ افراد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز، جن ممالک میں شوٹنگ کی جارہی تھی وہاں نافذ قرنطینہ یا لاک ڈاؤنز کی وجہ سے ہوئی۔مقدمے میں انڈیانا میں واقع فیڈرل انشورنس کمپنی پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کمپنی نے صرف پہلے شٹ ڈاؤن کے لیے 50 لاکھ ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔فیڈرل انشورنس کمپنی سے اس معاملے پر تبصرے کے لیے رابطہ کیا گیا تو فوری طور پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔پیراماؤنٹ نے یہ نہیں بتایا کہ شٹ ڈاؤنز کے نتیجے میں کتنا نقصان ہوا لیکن ان کا کہنا ہے کہ ان کا خسارہ 50لاکھ ڈالر سے کہیں زیادہ ہے۔خیال رہے کہ مشن امپوسیبل، ہولی وڈ کی بڑی فرنچائزز میں سے ایک ہے۔اس سے قبل فروری 2020 میں اٹلی کے شہر وینس میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مشن امپوسیبل 7 کی شوٹنگ روکی گئی تھی۔جس کے بعد گزشتہ برس ناروے، اٹلی اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں فلم کے مناظر کی عکسبندی کی گئی تھی۔اسی دوران دسمبر 2020 میں ٹام کروز کی آڈیو ٹیپ سامنے آئی تھی جس میں کورونا وائرس کے حفاظتی قواعد کی خلاف ورزی پر انہیں عملے پر چلاتے ہوئے سنا گیا تھا۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ فلم مشن امپوسیبل 7، مئی 2022 میں ریلیز ہوگی لیکن اس حوالے سے کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آیا۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر