حکومت کورونا ویکسین کیلئے 50 ارب 10 کروڑ دے: وزارتِ صحت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزارتِ صحت نے وفاقی حکومت سے کورونا وائرس کی ویکسین کی خریداری کے لیے 50 ارب 10 کروڑ روپے مانگ لیے۔ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزارتِ صحت کی جانب سے وفاقی حکومت سے یہ رقم ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملنے والے قرض کے تحت مانگی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے بطور انچارج وزیرِ صحت سمری ای سی سی میں پیش کرنے کی اجازت دے دی۔وزیرِ اعظم کی اجازت کے بعد وزارتِ صحت نے سمری منظوری کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی۔ذرائع نے بتایاہے کہ سمری آج ای سی سی کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کی جائے گی۔پہلے مرحلے میں ویکسین کی خریداری کے لیے 30 کروڑ ڈالر خرچ کیئے جائیں گے۔وزارتِ صحت کی سمری کے مطابق یہ رقم تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کے تحت فراہم کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالرکا قرض منظور کیا تھا۔اے ڈی بی نے کورونا وائرس کی ویکسین کی خریداری کے لیے یہ قرض دینے کی منظوری دی تھی۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 6 اگست کو اس حوالے سے معاہدے پر دستخط کیئے گئے تھے۔

 



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر