صدر شی کی یوم شہداء پر قومی ہیروز کو خراج عقیدت

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ اور دیگر پارٹی و ریاستی رہنماؤں نے بدھ کی صبح بیجنگ کے تیان آن من سکوائر میں قومی ہیروز کی یاد میں پھول پیش کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔
یہ تقریب یوم شہداء کے موقع پر منعقد ہوئی۔ 30 ستمبر کو منائے جانے والے اس دن کا مقصد ان افراد کو یاد کرنا ہے جنہوں نے قومی آزادی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنی جانیں قربان کیں۔
2014 میں یوم شہداء منانے کا آغاز ہونے کے بعد سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس روز قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کی روایت برقرار رکھی ہے۔
بدھ کی تقریب میں لی چھیانگ، ژاؤ لے جی، وانگ ہو ننگ، تسائی چھی، ڈنگ شوئے شیانگ، لی شی اور ہان ژینگ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمائندے بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
صبح 10 بجے تمام شرکاء نے قومی ترانہ گایا، جس کے بعد ان ہیروز کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جنہوں نے چینی عوام کی آزادی اور عوامی جمہوریہ چین کی ترقی کے لئے اپنی جانیں قربان کیں۔
قومی ہیروز کی یادگار کے سامنے پھولوں کی 9 بڑی ٹوکریاں رکھی گئیں۔
شی جن پھنگ اور دیگر رہنما یادگار کے قریب گئے، جہاں شی جن پھنگ نے پھولوں کی ٹوکریوں پر لگے فیتوں کو درست کیا۔ اس کے بعد انہوں نے یادگار کا چکر لگایا اور قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔
پھولوں کی ٹوکریوں پر درج فیتوں پر ’’قومی ہیروز کو ابدی خراج عقیدت‘‘ لکھا تھا۔ یہ ٹوکریاں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی، قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی، ریاستی کونسل، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی، مرکزی فوجی کمیشن، غیر کمیونسٹ جماعتوں، آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس، غیر جماعتی محب وطن شخصیات، عوامی تنظیموں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سابق فوجیوں، ریٹائرڈ اعلیٰ عہدیداروں اور شہداء کے اہل خانہ، نیز چینی نوجوانوں کی تنظیم کی جانب سے پیش کی گئیں۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور بیجنگ میونسپل پارٹی کمیٹی کے سیکرٹری ین لی نے تقریب کی صدارت کی۔
اس سال کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے قیام کی 105ویں سالگرہ اور لانگ مارچ کی فتح کی 90 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ 1934 سے 1936 تک جاری رہنے والے لانگ مارچ کے اس مشکل سفر نے چینی انقلاب کی حتمی کامیابی کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ
بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت نے مزید قرض لینے کا منصوبہ بنا لیا
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان
امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
ایران کی صورتحال انتہائی خراب، نہیں معلوم ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر