اجین(نیشنل ٹائمز)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں 600 سالہ تاریخی شاہی مسجد کے تحفظ کے لیے احتجاج کرنے والے مسلمانوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
پولیس کی جانب سے بدترین لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی۔ اتوار کی رات انتظامیہ اور مسجد کمیٹی کے درمیان تین فٹ حصے کو ہٹانے پر اتفاق ہوا تاہم پیر کی صبح حکام دوبارہ بلڈوزر لے کر پہنچ گئے۔



