چین کی پھنگ لو نہر سے گزرنے والا پہلا غیر ملکی تجارتی جہاز ویتنام پہنچ گیا

کین تھو، ویتنام (شِنہوا) چین کی پھنگ لو نہر سے گزرنے والے پہلے غیر ملکی تجارتی جہاز کے اعزاز میں جمعرات کو ویتنام کی کین تھو بندرگاہ پر استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔
کنٹینر بردار جہاز 16 ستمبر کو چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خودمختار خطے میں واقع نان ننگ بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا، جو پھنگ لو نہر سے گزرتا ہوا بدھ کو کین تھو بندرگاہ پہنچا۔
جہاز پر 252 بیس فٹ مساوی یونٹس (ٹی ای یوز) سامان لدا ہوا تھا، جس میں لکڑی کے پینل، سوڈیم سلفیٹ اور گاڑیوں کے پرزہ جات شامل تھے۔ یہ سامان زیادہ تر چین کے مغربی علاقوں سے لایا گیا تھا۔
بے بو خلیج پورٹ گروپ کے چیئرمین ہو ہوا پھنگ نے کہا کہ گروپ کین تھو بندرگاہ اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر دو طرفہ کارگو کی ترسیل کو فروغ دینے، خدمات کو بہتر بنانے اور لاجسٹکس رابطوں کو مضبوط بنانے کے لئے کام کرے گا۔
134.2 کلومیٹر طویل یہ نہر گوانگ شی کے ہینگ ژو سے بے بو خلیج تک پھیلی ہوئی ہے اور 16 ستمبر کو اسے کھول دیا گیا تھا۔ یہ چین کے بیشتر جنوب مغربی علاقوں کے لئے سمندر تک رسائی کا قریب ترین بحری راستہ ہے۔
5 ہزار ٹن تک وزن والے جہازوں کے لئے بنائی گئی اس نہر کے ذریعے چین کے جنوب مغربی علاقوں سے سمندر تک سامان پہنچانے کے لئے اندرون ملک آبی راستے کا سفر روایتی راستوں، جو صوبہ گوانگ ڈونگ کی بندرگاہوں سے گزرتے ہیں، کے مقابلے میں 560 کلومیٹر سے زیادہ کم ہو جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی
فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید
بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے
افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار
امریکی صدر نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی
حرمین شریفین ہماری ریڈ لائن، حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے: وزیراعظم
نیتن یاہو ہولناک نسل کشی کے معمار، فلسطینیوں بارے جھوٹ پھیلاتے ہیں، ظہران ممدانی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر