نیتن یاہو ہولناک نسل کشی کے معمار، فلسطینیوں بارے جھوٹ پھیلاتے ہیں، ظہران ممدانی

نیویارک(نیشنل ٹائمز)نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ہولناک نسل کشی کے معمار اور فلسطینیوں بارے جھوٹ پھیلاتے ہیں۔

نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نےاسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں براہ راست تنقید کا جواب دیتے ہوئے انہیں ہولناک نسل کشی کا معمار قرار دیتے ہوئے ان پر فلسطینیوں کے خلاف جنگ بارے بے بنیاد جھوٹ پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران میئر نیو یارک ظہران ممدانی کو براہِ راست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ’’نیویارک کا یہود مخالف میئر‘‘ قرار دیا تھا۔

نیتن یاہو نے بطور امیدوار میئر کی گزشتہ انتخابی مہم کے دوران کئے گئے اس وعدے کا بھی طنزیہ انداز میں حوالہ دیا کہ انہیں گرفتار کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ مسٹر ممدانی آپ نے مجھے یہاں آنے سے روکنے کی کوشش کی،آپ مجھے خاموش کرانا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں کرا سکتے۔

میئر نیو یارک ظہران ممدانی نے فوری ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کو مبینہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کے سلسلے میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری کا سامنا ہے۔

ظہران ممدانی نے نیتن یاہو کو ’’ایک ہولناک نسل کشی کا معمار‘‘ قرار د یتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ غزہ کے انسانی بحران کو چھپانے کے لیے عالمی پلیٹ فارم استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر اپنی تقریر میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو صاف ستھرا دکھانے کے لیے بے بنیاد جھوٹ دہرائے۔

میئر نے نیتن یاہو کے جواب کو سوشل میڈیا پر براہِ راست شیئر کرنے کے بجائے اپنی سرکاری رہائش گاہ میں غزہ سے تعلق رکھنے والے فلسطینی خاندانوں کے ساتھ زیتون کا پودا لگانے کی تقریب کی وڈیو شیئر کی جس کے ساتھ لکھا کہ گزشتہ رات میں نے غزہ کے فلسطینی خاندانوں کے ساتھ گریسی مینشن میں زیتون کا درخت لگایا، دعا ہے کہ ہمارا مستقبل امن کا ہو۔



  تازہ ترین   
ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی
فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید
بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے
افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار
امریکی صدر نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی
حرمین شریفین ہماری ریڈ لائن، حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے: وزیراعظم
نیتن یاہو ہولناک نسل کشی کے معمار، فلسطینیوں بارے جھوٹ پھیلاتے ہیں، ظہران ممدانی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر