چین امریکا کا سٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)چینی صدر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ پنگ لی یوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں چائے کی نشست میں شرکت کی۔ دونوں ممالک کے سربراہان نے چین-امریکا تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مشترکہ طور پر باہمی احترام، انصاف اور برابری کی سطح پر تعمیری سٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین-امریکا تعلقات کا مستقبل روشن ہے ،صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر تاریخ کے لیے جوابدہ  ہونے کے جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ چین-امریکا تعلقات کی ترقی کی تاریخ میں ایک شاندار باب رقم کرنے کا خواہاں ہوں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کا امریکا کا یہ سرکاری دورہ تعمیری اور انتہائی کامیاب ہے ۔ دونوں فریقوں نے چین-امر یکا تعلقات اور اہم بین الاقوامی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا اور متعدد مثبت نتائج حاصل کیے ، جو دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر شی جن پنگ کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور مل کر چین-امریکا تعلقات کی ترقی کی رہنمائی کرنے کے منتظر ہیں۔

چائے کی نشست کے بعد شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ پنگ لی یوان، ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ امریکا کے نیشنل آرکائیوز روانہ ہوئے ۔ دونوں ممالک کے صدارتی جوڑوں نے ایک ساتھ آرکائیوز کے مرکزی ہال میں داخل ہو کر وہاں موجود آرکائیوز اور اہم نمائشی اشیاء کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔شی جن پنگ نے کہا کہ آرکائیوز میں آباؤ اجداد کی حکمت محفوظ اور مستقبل کے لیے رہنمائی موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ چین اور امریکا کی تاریخ و ثقافت، سماجی نظام اور ترقی کے راستے مختلف ہیں تاہم دونوں ممالک کے عوام کی بہتر زندگی کی خواہش مشترک ہے ۔شی جن پنگ نے کہا کہ ایک دوسرے کے اختلافات کو تسلیم اور ان کا احترام کرنے ، باہمی افہام و تفہیم اور باہمی استفادے کو فروغ دینے ، مشترکہ نکات تلاش کرنے ، تعاون کی فہرست کو وسیع کرنے اور اختلافات کو مناسب طریقے سے سنبھالنے سے چین-امریکا تعلقات مستحکم اور طویل مدتی ترقی کی جانب گامزن ہو سکتے ہیں۔ چینی صدر امریکا کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہوگئے ۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر