بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز)فتنہ الہندوستان نے بلوچستان میں معاشی ترقی کا راستہ روکنے کی مذموم کوشش کرتے ہوئے دکی میں 18 تعمیراتی مزدور اغوا کر لیے، ایک گارڈ شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ضلع دُکّی کے علاقے نانا صاحب زیارت میں سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کر دیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک گارڈ شہید جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا، حملے کے بعد دہشت گردوں نے کیمپ میں مقیم سڑک تعمیر کرنے والے 18 مزدوروں کو اغوا کر لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں مغوی مزدوروں کی بازیابی اور دہشت گردوں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دُکی بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تقریباً 315 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔



  تازہ ترین   
ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی
فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید
بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے
افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار
امریکی صدر نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی
حرمین شریفین ہماری ریڈ لائن، حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے: وزیراعظم
نیتن یاہو ہولناک نسل کشی کے معمار، فلسطینیوں بارے جھوٹ پھیلاتے ہیں، ظہران ممدانی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر