اسحاق ڈار کی یواین جنرل اسمبلی کے صدر ،بحرین ،سنگا پورکے وزرائے خارجہ سے ملاقات

نیویارک(نیشنل ٹائمز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر اجلاس کے صدر ڈاکٹر خلیل الرحمن سے ملاقات کی اور جنرل اسمبلی کے صدر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

 دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے ڈاکٹر خلیل الرحمن کو پاکستان کی حمایت اور تعمیری تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر بحرین کے وزیر خارجہ معالی ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے بھی ملاقات کی اور علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیر اعظم سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالا کرشنان سے بھی ملے اوردونوں وزرا نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا جبکہ اسحاق ڈار نے انٹیگوا اینڈ باربوڈا کے وزیر خارجہ ای پی چیٹ گرین سے ملاقات کی اوردوطرفہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے آئندہ دولت مشترکہ سربراہ اجلاس کے دوران دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا۔ 



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر