پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مؤخر: سہیل آفریدی نے نئی تاریخ کا اعلان کر دیا

پشاور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ 4 اکتوبر کو روانہ ہوگا جبکہ 5 اکتوبر کو یوم فتح منایا جائے گا۔

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ سے متعلق تمام تفصیلات پر غور کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کا احتجاج پرامن ہو گا جب کہ آئین پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ لانگ مارچ حقیقی آزادی کے لیے کیا جا رہا ہے، احتجاج کو مؤخر کرنا سیاسی حکمت عملی تھی، تاہم اب 4 اکتوبر کو کارکن روانہ ہوں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا کہ کارکنوں میں اس مرتبہ جو غصہ پایا جا رہا ہے، ایسا غصہ تاریخ میں نہیں دیکھا، تاہم لانگ مارچ کے بعد بھی مذاکرات اور ڈائیلاگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کی گرفتاریوں اور پولیس کے ساتھ رویے کے بجائے معاملات کو سیاسی طور پر حل کیا جائے، پی ٹی آئی پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک کو تقسیم نہیں ہونے دے گی۔

اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد کھولا جائے اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیا جائے، بصورت دیگر پی ٹی آئی کارکن اپنا احتجاج کریں گے۔ 



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر