کوئی امریکی فوجی پاکستان نہیں آرہا، وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پروائرل تصاویر کی حقیقت بتا دی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کوئی امریکن نہیں آرہے،ہمارے پاس ٹرانزٹ میں لوگ رکے ہوئے ہیں اور یہ جہازوں سے اپنے ملکوں میں واپس جارہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ،ہم ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے انخلا کا عمل مکمل کروارہے ہیں۔ بھارت کی تو افغانستان میں ساری انویسٹمنٹ تباہ ہوگئی ہے ۔۔اگر افغانستان میں خون ریزی ہوتے تو ہم پھنس جاتے۔اپوزیشن کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ یہ لوگ بڑے شوق سے اسلام آباد آئیں ان کو کچھ نہیں ملے گا۔ملک کا خزانہ لوٹنے والے آئندہ دو سالوں میں جیلوں میں ہونگے۔دو سال میں نیب سے سارے فیصلے ہوجائیں گے۔دنیا کی سیاست پشاور کی طرف جارہی ہے یہ کراچی کی طرف جارہے ہیں۔عمران خان مقدر کا سکند ر ہےالیکشن 2023 میں ہی ہونگے۔الیکشن کب کروانے ہیں یہ فیصلہ عمران خان کرے گا۔ن لیگ والے جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہیں۔اپوزیشن کے لیے یہ مشکل وقت ہے،عمران خان کو یہ لوگ انڈر اسٹیمیٹ کررہے ہیں ،عمران خان ایک حقیقت ہے،ان کی نالائقی بھی عمران خان کی قسمت ہے۔ میں نے اس سے نکمی اپوزیشن نہیں دیکھی۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر