یوکرین پرروسی میزائل اور ڈرون حملے ،8افراد ہلاک

کیف،کوپن ہیگن(نیشنل ٹائمز)روسی ڈرون اور میزائل حملوں میں یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت مختلف علاقوں میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ۔

یوکرینی حکام کے  مطابق مشرقی علاقے میں زرعی شعبے سے وابستہ 6 کارکن جبکہ کیف میں 2 افراد جان سے گئے ۔ کیف میں متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا، حملوں میں طاقتور بیلسٹک میزائل بھی استعمال کیے گئے ۔ خارکیف کے علاقے میں ایک گودام کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں ملازمین سبزیاں چھانٹ رہے تھے ۔ ڈنمارک کی دفاعی انٹیلی جنس سروس نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے نیٹو کے رکن ممالک کے خلاف فوجی کارروائی کا خطرہ بڑھ رہا ہے ، تاہم روس کا کسی نیٹو ملک پر مکمل حملہ انتہائی غیر متوقع ہے ۔ ادارے کے سربراہ تھامس ایرن کیل کے مطابق روس سے متصل ایک یا متعدد نیٹو ممالک پر محدود فوجی حملہ کرسکتا ہے ، اگرچہ اس کا امکان کم ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس مغربی ممالک کے خلاف ہائبرڈ حملوں میں اضافہ کرسکتا ہے ۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر