پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا 27 ستمبر کا احتجاج مؤخر کرنے پر اتفاق

پشاور(نیشنل ٹائمز) سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں 27 ستمبر کے احتجاج اور مارچ سے متعلق اہم فیصلوں پر غور کیا گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان نے مؤقف اختیار کیا کہ 27 ستمبر کو پشاور سے اسلام آباد جانے کی صورت میں خون خرابے کا خدشہ ہے جب کہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے جلوس کو روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں کر رکھی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی کے ارکان نے 27 ستمبر کا احتجاج مؤخر کرنے پر اتفاق کیا، تاہم احتجاج کی نئی تاریخ کے حوالے سے اجلاس میں دو تجاویز سامنے آئیں، ایک تجویز احتجاج کو 5 اکتوبر جبکہ دوسری کو 10 اکتوبر تک مؤخر کرنے کی ہے۔

پارٹی اراکین کا کہنا تھا کہ “وفاق ہمارے ساتھ کھیل رہا ہے، ہم بھی ان کے ساتھ کھیلیں گے”، اب وفاق کے ساتھ اعصابی لڑائی لڑی جائے گی، ہم چاہتے ہیں کہ لوگ خود وفاق کے خلاف کھڑے ہوں۔

دوسری جانب پارٹی ذرائع نے  مزید بتایا کہ احتجاج کی حتمی تاریخ کا فیصلہ آج شام سیاسی کمیٹی کے دوبارہ ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر