فرانس کی صدارتی امیدوار میرین ٹونڈیلیئر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پیرس(نیشنل ٹائمز)فرانس کی گرین پارٹی کی رہنما اور 2027 کے صدارتی انتخابات کی امیدوار مارین ٹونڈیلیئر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔ 40 سالہ ٹونڈیلیئر نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے بیٹے لیون کی پیدائش 18 ستمبر کو شمالی فرانس کے شہر لینس میں ہوئی،

تاہم خاندان نے چند روز تک خبر نجی رکھی۔ انہوں نے کہا کہ زچگی کے بعد وہ اپنی صدارتی مہم کا انداز تبدیل کریں گی، تاہم بچے کی صحت اور بہبود اولین ترجیح ہوگی۔ ٹونڈیلیئر فرانس کی سیاست میں حمل کے دوران انتخابی مہم چلانے والی پہلی امیدوار تھیں۔گرین پارٹی نے پیر کو انہیں صدارتی امیدوار نامزد کیا تھا، تاہم دسمبر میں پارٹی ان کی امیدواری برقرار رکھنے یا کسی اور بائیں بازو کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کرے گی۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر