وزیراعظم کی یورپی کونسل و یورپی کمیشن کے صدور کو دورہ پاکستان کی دعوت

نیویارک(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے یورپی کونسل اور یورپی کمیشن کے صدور کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے صدر یورپی کونسل اور صدر یورپی کمیشن کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، دوران ملاقات پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اعلیٰ سطح پر بڑھتے باہمی روابط پر اظہار اطمینان کیا گیا۔

وزیراعظم نے یورپی یونین کے ساتھ وسیع البنیاد شراکت داری مزید مستحکم کرنے، اور مذاکرات، سفارت کاری، بین الاقوامی قانون اور تنازعات کے پر امن حل کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے پاکستان یورپی یونین اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان پر مکمل عملدرآمد کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اعلیٰ سطح پر مسلسل روابط باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، پاکستان باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

وزیراعظم نے یورپی یونین کے ساتھ تجارت کے فروغ کیلئے جی ایس پی پلس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت مسلسل روابط جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا بھی اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
دراندازی پر سخت ردعمل، پاکستان کے افغانستان میں 10 فوجی اہداف پر حملے
وزیراعظم کی یورپی کونسل و یورپی کمیشن کے صدور کو دورہ پاکستان کی دعوت
چینی صدر 3 روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئے، ریڈ کارپٹ استقبال، توپوں کی سلامی
محسن رضائی کی خطے کے ممالک کو امریکی پابندیوں میں شمولیت پر سخت وارننگ
امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا روز، تہران نے شرائط واشنگٹن تک پہنچادیں
پاکستان نے افغان سرزمین سے ڈرونز بھیجنا ملکی خود مختاری، سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیدیا
افغان طالبان رجیم کے 8 ڈرونز پاکستانی حدود میں داخل، تمام مار گرائے
توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت کے نئے رولز 2026 نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر