جاپان تاریخ سے سبق سیکھے اور عملی اقدامات سے اعتماد بحال کرے، چین کی تاکید

بیجنگ (شِنہوا) چین نے جاپان پر زور دیا ہے کہ وہ تاریخ سے سبق سیکھے، ماضی پر سنجیدہ غور و فکر کرے اور عملی اقدامات کے ذریعے اپنے ایشیائی پڑوسیوں اور عالمی برادری کا اعتماد حاصل کرے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کن نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران یہ ریمارکس اس وقت دیئے جب ان سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جاپانی وزیراعظم سنائی تاکائیچی کے اس خطاب پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جاپان ایک امن پسند ملک ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر سے ’’دشمن ریاست کی شقیں‘‘ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
گو نے کہا کہ جاپان کے کہنے سے زیادہ عالمی برادری کو یہ زیادہ فکر ہے کہ جاپان کیا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے بعد جاپان کا ’’امن پسند ملک‘‘ ہونے کا تصور اپنی تاریخ پر گہرے غور و فکر اور عسکریت پسندی کی سوچ سے مکمل ناطہ توڑنے کی بنیاد پر قائم کیا گیا تھا۔
گو نے کہا کہ “در حقیقت موجودہ جاپانی حکومت نہ صرف اپنی جارحانہ تاریخ کی تردید کرتی اور اپنے جنگی جرائم پر پردہ ڈالتی ہے بلکہ اپنی فوج مضبوط بنانے اور اسلحے میں اضافے کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہے، ’دوبارہ عسکریت پسندی‘ کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے، جوہری ہتھیاروں سے متعلق تین اصول ترک کرنے اور امن پسند آئین میں ترمیم کرنے کی کوشش اور کھلم کھلا جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام کو چیلنج کر رہی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ جاپان علاقائی امن اور استحکام کے لئے ایک نمایاں خطرہ بن چکا ہے۔
گو نے کہا کہ رواں سال اقوام متحدہ کے قیام کی 81 ویں اور ٹوکیو ٹرائل کے انعقاد کی 80 ویں سالگرہ ہے اور جاپان نے عسکری رجحان کے جرائم کا اعتراف کرنے اور اقوام متحدہ کا چارٹر مکمل طور پر قبول کرنے کی شرط پر اقوام متحدہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر