امریکا گرین لینڈ میں2نئے فوجی اڈے قائم کریگا، سکیورٹی معاہدے پر دستخط

کوپن ہیگن،نیو یارک(نیشنل ٹائمز) امریکا، ڈنمارک اور گرین لینڈ نے گرین لینڈ میں سکیورٹی سے متعلق 10 صفحات پرمشتمل معاہدے پر دستخط کردئیے ، جس کے تحت امریکا جزیرے کے جنوب اور مشرق میں 2نئے فوجی اڈے قائم کرے گا۔۔۔۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر نیویارک میں طے پانے والے معاہدے کے تحت امریکا کو گرین لینڈ میں سکیورٹی امور کا اختیار حاصل ہوگا۔ معاہدے میں ڈنمارک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت جبکہ گرین لینڈ کے حق خود ارادیت کی توثیق کی گئی ہے ۔ نئے اڈے نارسا رسواک اور میسٹرزویگ میں قائم کیے جائیں گے ،معاہدے میں چین اور روس سمیت غیر نیٹو و غیر یورپی یونین ممالک کو حساس شعبوں میں اثر و رسوخ حاصل کرنے سے بھی روکا گیا ہے ۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر