سیول(نیشنل ٹائمز)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے نئے طرز کے ہتھیاروں کے نظام کا تجربہ اپنی نگرانی میں کرایا۔۔۔
، جسے ملکی فوجی ٹیکنالوجی میں پیش رفت کا ثبوت قرار دیا گیا ہے ۔ سرکاری میڈیا کے مطابق میزائل بیورو نے اتوار کو کم جونگ ان کی موجودگی میں نئے ہتھیار کا کامیاب تجربہ کیا۔ ہتھیار کی نوعیت واضح نہیں کی گئی، تاہم کم جونگ ان نے اسے جدید دفاعی ٹیکنالوجی کا نمایاں مظاہرہ قرار دیا۔



