سادہ لوح عوام کو لوٹنے کا الزام ، بی فور یو کے مالک سیف الرحمان کوسپریم کورٹ سے گرفتار کرلیاگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز )نیب راولپنڈی  نے سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے فراڈ کے کیس میں بی فور یو کے مالک سیف الرحمان کو گرفتار کرلیا۔سیف الرحمان جمعرات 26اگست کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر فرار ہوگئے تھے۔ نیب کی ٹیم ملزم سیف الرحمان کو 3روز سے تلاش کر رہی تھی۔سیف الرحمان کو؎ سپریم کورٹ پہنچنے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا جہاں نیب ٹیم اطلاع ملنے پر سپریم کورٹ احاطے کے باہر پہلے سے موجود تھی۔نیب کے مطابق سیف الرحمان کے خلاف عوام سے اربوں روپے کے فراڈ کا الزام ہے۔ سیف الرحمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے آج احتساب عدالت ميں پیش کیا جائے گا۔دوسری جانب سپریم کورٹ نے مضاربہ سکینڈل کے ملزم سیف الرحمان خان کی احاطہ عدالت سے گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے نیب سے گرفتاری پر وضاحت طلب کرلی جبکہ عدالت عظمیٰ نے ملزم سیف الرحمان خان کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ۔ قائمقام چیف جسٹس نے کہاکہ نیب وضاحت کرے ملزم کی گرفتاری کے لیے احاطہ عدالت میں درنادازی کیوں کی،ملزم ضامنت کیلئے سپریم کورٹ آیا تھا،ملزم سیف الرحمان کی طرف سے ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ عدالت پیش ہوئے۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ میرا موکل ضمانت قبل ازگرفتاری کے لیے عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے آرہا تھا۔ لطیف کھوسہ نے کہاکہ نیب کی گاڑی نے میرے معاون وکیل کی گاڑی کو ہٹ کیا،نیب کے حکام احاطہ عدالت سے میرے مؤکل کو گرفتار کرکے لے گئے۔سپریم کورٹ میں گرفتار کرنے والے اہلکاروں کی سخت سرزنش کی۔ سپریم کورٹ نے نیب کے تمام افسران کو آئندہ سماعت تک ایک ایک لاکھ کے مچلکے ڈپٹی رجسٹرار کے پاس جمع کرانے کا حکم دے دیا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر