پشاور(نیشنل ٹائمز)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاورنے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2026 کے نتائج کااعلان کردیا، ہدف کالج پشاو ر نے تین ٹاپ پوزیشنز اپنے نام کرلیں،جنرل/ کمپیو ٹر سائنس گروپ میں پہلی او ردوسری اورسپیشل ایجوکیشن میں دوسری پوزیشن حاصل کی،نتائج کے اعلان کی تقریب کا انعقاد پشاوربورڈ آڈیٹوریم میں کیا گیا،ہدف کالج پشاور کی طالبہ فاتحہ طارق نے 1118 اورحارث احمدا عوان نے 1093 نمبروں کے ساتھ جنرل/ کمپیوٹر سائنس گروپ میں بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ لیلیٰ بلال نے 957 نمبروں کے ساتھ سپیشل ایجوکیشن میں دوسری پوزیشن حاصل کی،ان بہترین نتائج پر ہدف کالجز کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلباء نے پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد دی، جبکہ پو زیشن ہولڈرز نے ان شاندار کامیابیوں کو اللہ کا کر م ، اپنی محنت ، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کا ثمر قرار دیا ۔
پشاور بورڈ کا انٹر نتائج کا اعلان، 3ٹاپ پوزیشنز ہدف کالج کے نام



