وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

نیویارک(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے اعلیٰ سطحی حصے کے موقع پر ریاست کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے گرمجوشی سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور کویت کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے کویت کے ساتھ تعلقات کو پاکستان کی جانب سے دی جانے والی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون مزید وسعت دینے کی گنجائش پر روشنی ڈالی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ 



  تازہ ترین   
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
جماعت اسلامی کا وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
آپریشن شعبان 2، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشتگرد ہلاک
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو مزید وسعت دینے عزم
وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے
پاکستان اور سعودیہ میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا شرائط ختم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر