اطالوی وزیراعظم کا سکولوں میں برقع اور نقاب پر پابندی کا اعلان

روم(نیشنل ٹائمز)اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی نے اعلان کیا ہے کہ سکولوں میں برقع اور نقاب پر پابندی عائد کرنے اور ہر کلاس میں غیرملکی طلبا کی تعداد محدود کرنے کیلئے نیا قانون جلد کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

اطالوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسی روایت کے نام پر لڑکیوں کو چہرہ چھپانے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ میلونی کے مطابق ایسے غیرملکی طلبا کے والدین کو بھی اطالوی زبان سیکھنے کی شرط عائد کی جائے گی جنہیں تعلیمی نظام میں انضمام میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ اٹلی میں پہلے ہی ایک کلاس میں غیرملکی طلبا کی تعداد 30 فیصد تک محدود ہے ، تاہم مخصوص حالات میں یہ حد کم یا زیادہ کی جاسکتی ہے ۔ ملک میں غیرملکی طلبہ مجموعی تعداد کا تقریباً 12 فیصد ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر