جرائم کی روک تھام کے لیےیونیورسل پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن (PEHEL) -911 کا اجراء

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حکومت جرائم کی روک تھام کے لیےیونیورسل پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن (PEHEL) -911 کا اجراء کرے گی۔وزیر اعظم عمران خان نے وزارت داخلہ اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے متعلقہ افسران کے اجلاس کی صدارت کی جس میں یونیورسل پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن (PEHEL) -911 کے قیام کے بارے میں وزیر اعظم کو اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ، SAPM ڈاکٹر شہباز گل ، سیکرٹری داخلہ ، چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA), چیئرمین نادرا ، چیف کمشنر اسلام آباد، ڈی جی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NTC)، ڈی جی نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (NITB)اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ بین الصوبائی رابطوں سمیت تمام ضروری کام مکمل ہوچکا ہے ، اوراکتوبر 2021 کے پہلے ہفتے تک ہیلپ لائن باقاعدہافتتاح کے لیے تیار ہو گی۔وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ملک میں جرائم پر قابو پانے کے لیے جلد از جلد سروس کے آغاز میں تمام رکاوٹوں کو دور کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ اس ہیلپ لائن کے اجراء سے ملک میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی کیونکہ جرائم کے خلاف بروقت کاروائی عمل میں لائی جا سکے گی۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر