احتجاج، دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب کا نقصان ہو گا : وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اب معاشی استحکام سے معاشی ترقی کی جانب سفر کر رہا ہے ، ایسے میں احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مارچ اور ہڑتالوں سے معاشی ترقی کا سفر رک سکتا، موجودہ حالات میں مارچ اور دھرنے سمجھ سے بالاتر ہیں، معاشی سرگرمیوں میں تعطل سے اربوں روپے کا نقصان ہو سکتا ہے ، دھرنوں اور احتجاج سے نقصان کا اثر عوام پر پڑے گا، دیہاڑی دار طبقہ اور چھوٹے کاروبار بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا بدقسمتی سے مشرق وسطی کی صورتحال کا اثر پڑ رہا ہے ، سپلائی چین میں خلل، فریٹ اور انشورنس اخراجات میں اضافہ عالمی تجارت کو متاثر کر رہا ہے ، اخراجات میں کمی لائی جا رہی ہے ۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، زر مبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں، ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے ، پُر امید ہیں معاشی ترقی کے سفر میں مزید تیزی آئے گی۔وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ دشمن قوتیں ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر