ڈنمارک اور گرین لینڈ کے ساتھ معاہدے سے امریکہ کو گرین لینڈ کی سکیورٹی پر کنٹرول حاصل ہوگا، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے ڈنمارک اور گرین لینڈ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت امریکہ کو گرین لینڈ کی سکیورٹی اور دیگر ضروریات پر”مستقل کنٹرول” حاصل ہوگا۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ میری ہدایت پر ہم نے ڈنمارک اور گرین لینڈ کے نمائندوں کے ساتھ مل کر یہ یقینی بنایا ہے کہ امریکہ کو گرین لینڈ میں ضروری اقدامات کرنے کا اختیار ہمیشہ حاصل رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم گرین لینڈ کے موزوں علاقوں میں بھاری تعداد میں فوجی موجودگی قائم کرنے کا عمل فوری طور پر شروع کریں گے۔
امریکی صدر نے اس معاہدے کو “لامحدود مدت” کا معاہدہ قرار دیا جس کی میعاد ختم ہونے کی کوئی تاریخ نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے پر امریکہ کو کوئی اخراجات برداشت نہیں کرنا پڑیں گے۔
معاہدے کی مکمل تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔
ڈنمارک کی وزیراعظم میٹ فریڈرکسن کے دفتر نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ معاہدے پر اقوام متحدہ کی آئندہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران دستخط کئے جائیں گے تاہم اس کے لئے قومی پارلیمان کی ضروری کارروائی بھی مکمل کرنا ہوگی۔
گرین لینڈ، مملکت ڈنمارک کے اندر ایک خود مختار علاقہ ہے۔
گرین لینڈ کو امریکہ کا حصہ بنانے سے متعلق ٹرمپ کے سابقہ بیانات کو ڈنمارک، گرین لینڈ اور کئی یورپی ممالک کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر