واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی فوج نے کیریبین سمندر میں منشیات سمگلنگ میں ملوث قرار دی گئی ایک کشتی پر کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
امریکی ساؤتھ کمانڈ کے مطابق خفیہ معلومات سے کشتی کے منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق امریکی حملوں میں ستمبر سے اب تک 200 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے کارروائیوں پر قانونی سوالات اٹھائے ہیں۔



