روس اور یوکرین کے ایک دوسرے پر حملے ،6افراد ہلاک

کیف(نیشنل ٹائمز)روس اور یوکرین کے ایک دوسرے پر حملوں میں 6افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ،یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی حملے کے نتیجے میں تین بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ حملے میں رہائشی عمارتوں، گودام اور زرعی و صنعتی تنصیبات سمیت 31 مقامات کو نقصان پہنچا۔ روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ 1600 سے زائد یوکرینی ڈرونز مار گرائے گئے جن میں 450 ماسکو کی جانب بڑھ رہے تھے ۔ روس کے قریب ایک آئل ریفائنری اور رہائشی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔ خرسون میں ڈرون حملے سے دو افراد ہلاک ہوئے ۔دوسری جانب روس کے دارالحکومت ماسکو اور گردونواح پر سینکڑوں ڈرون حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ حکام کے مطابق حملوں میں ایک بڑی آئل ریفائنری کو بھی نقصان پہنچا جبکہ ایک 21 منزلہ عمارت میں ڈرون گرنے سے آگ بھڑک اٹھی اور 400 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر