افغان سرزمین سے دہشت گردوں کی باجوڑ میں فوجی چوکی پر فائرنگ، 2 سپاہی شہید

 

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) افغان سرزمین سے دہشت گردوں نے باجوڑ میں فوجی چوکی پر فائرنگ کی جس سے 2 سپاہی شہید ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے افغان علاقے سے باجوڑ میں فوجی چوکی پر فائرنگ کی جس کا فوجی جوانوں نے بھرپور جواب دیا۔ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں مردان کے رہائشی 28 سالہ سپاہی جمال اور چترال کے رہائشی 21 سالہ سپاہی ایاز شہید ہوگئے جب کہ پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے 3 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان دہشت گردوں کی طرف سے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ موجودہ اور مستقبل کی حکومت پاکستان کیخلاف  ایسی سرگرمیوں کی اجاز ت نہیں دے گی۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر