xمنیلا (شِنہوا) جنوبی فلپائن میں ایک سکول میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 17 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
محکمہ سماجی بہبود و ترقی (ڈی ایس ڈبلیو ڈی) نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ دوپہر تقریباً ایک بجے جنوبی کوٹاباٹو صوبے کی بلدیہ بانگا کے ایک ہائی سکول میں پیش آیا۔
ڈی ایس ڈبلیو ڈی نے کہا کہ اس کے سماجی کارکن متاثرہ مقام پر موجود ہیں اور نفسیاتی امداد اور معاونت فراہم کر رہے ہیں۔
مقامی ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ آفس کے مطابق بلدیہ میں تمام سطح کی کلاسز فوری طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔
محکمہ تعلیم نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
جنوبی فلپائن میں سکول میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک، 17 زخمی



