اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ فوڈ پروگرام کے تحت افغانستان میں فوڈ سپلائی کے لئے پاکستان کی معاونت چاہتا ہے، اور پاکستان نے اس کی اجازت دے دی ہے۔ افغانستان کی بدلتی صورتحال کے بعد اقوام متحدہ نے پاکستان سے مدد طلب کرلی ہے، اور پاکستان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی بھر پور معاونت کی یقین دہانی کرادی ہے، جس کے بعد اب پاکستان اقوام متحدہ فوڈ پروگرام کے تحت افغانستان میں فوڈ سپلائی کے لئے مدد کرے گا، اور عالمی ادارہ خوراک افغانستان میں آپریشن کے لئے پاکستان کے ایئرپورٹس کا استعمال کرے گا، اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اقوام متحدہ کو آپریشن کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔
پاکستان نےاقوام متحدہ فوڈ پروگرام کے تحت افغانستان میں فوڈ سپلائی کے لئےجازت دے دی



