چین۔آسیان تعاون دھند کی روک تھام اور تدارک میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، تھنک ٹینک

کوالالمپور (شِنہوا) جنوب مشرقی ایشیا میں حالیہ ہفتوں کے دوران فضائی معیار بگڑ کر خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے۔ انڈونیشیا کے کلیمانتان اور سماٹرا کے علاقوں میں رواں سال بڑے پیمانے پر جنگلات اور اراضی میں آگ لگنے کے واقعات پیش آئے ہیں، جس کے باعث دھوئیں نے پروازوں کا نظام متاثر کیا، سکول بند کرنا پڑے اور ملک کے بعض علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی۔
ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ سنٹر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیف سٹریٹیجسٹ کیٹ ڈبلیو وونگ نے کہا کہ سرحد پار پھیلنے والا دھواں ایک وسیع مسئلہ ہے جو ملائیشیا، سنگاپور اور فلپائن میں عوامی صحت، تعلیم، نقل و حمل اور سیاحت کو متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا چیلنج ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور جس پر قابو پانا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی طریقہ کار، جن میں سرحد پار دھوئیں کی آلودگی کے متعلق آسیان معاہدہ بھی شامل ہے، مکالمے اور تکنیکی رابطےکے لئے موثر پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتے رہے ہیں، تاہم موجودہ نظام اس مسئلے کی بنیادی وجوہات حل کرنے کے بجائے بنیادی طور پر آگ لگنے کے بعد نگرانی اور ردعمل پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ “موجودہ طریقہ کار میں آگ کو ابتدا ہی میں روکے جانے کے بجائے دھواں پھیلنے کے بعد اس کی نگرانی اور اس سے نمٹنے پر توجہ دی جاتی ہے۔ اس طرح ہر ملک کی جانب سے آبی زمینوں کے تحفظ اور بحالی اور زمین کے بہتر استعمال کے انتظام کو یقینی بنانے کی اہم ذمہ داری نظر انداز ہو جاتی ہے۔”
ان کے مطابق آسیان ممالک اور چین کے درمیان زیادہ قریبی رابطہ اور تعاون آفات، بالخصوص علاقائی سطح پر دھوئیں کی آلودگی سے نمٹنے کے لئے موثرحفاظتی اور انتظامی بنیاد فراہم کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’’سیٹلائٹ سے ریموٹ سینسنگ، موسم کی پیش گوئی، ابتدائی انتباہ کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، ڈرونز اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے آلات کے شعبوں میں چین کی جدید صلاحیتیں آسیان کی عملی ضروریات سے براہ راست مطابقت رکھتی ہیں۔‘‘



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر