اوپن اے آئی کا صدی پرانے ریاضیاتی مسئلے کے حل کا دعویٰ

نیویارک(نیشنل ٹائمز)اوپن اے آئی نے صدی پرانے ریاضیاتی مسئلے کے حل کا دعویٰ کیا ہے ، اوپن اے آئی نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے ریاضی کے ایک اہم اور تقریباً ایک صدی پرانے مسئلے ’’ نیویئر اسٹوکس مساوات‘‘کا حل پیش کرکے ریاضی کی دنیا میں نئی بحث چھیڑ دی۔ کمپنی کے ہزاروں اے آئی ایجنٹس نے رواں ماہ صرف چار دن میں اس مسئلے پر کام کیا، جسے کئی نسلوں سے ریاضی دان حل کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ یو سی ایل اے کے معروف ریاضی دان ٹیرنس تاؤ نے اس پیش رفت کو اپنے شعبے کیلئے ایک وجودی بحران قرار دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اے آئی اب طویل اور مربوط ریاضیاتی دلائل پیش کرنے کی صلاحیت حاصل کررہی ہے ۔ تاہم نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے بینجمن اینٹیو نے کہا کہ اے آئی نے اس کامیابی کیلئے برسوں سے تیار کیے گئے ریاضیاتی طریقوں اور سابق محققین کے کام سے استفادہ کیا۔ دو محققین نے اوپن اے آئی پر کام سے استفادہ کرنے کا الزام لگایا، جسے کمپنی نے مسترد کردیا۔دوسری جانب اوپن اے آئی نے اپنے ماڈلز کے غیر متوقع یا غلط رویوں کی زیادہ منظم انداز میں رپورٹنگ کرنے کا اعلان کردیا۔ کمپنی نے پہلے سے ظاہر نہ کیے گئے مصنوعی ذہانت کے غلط طرزعمل سے متعلق چھ نئی رپورٹس بھی جاری کی ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے رپورٹنگ نظام کے تحت اے آئی کی جانب سے غیر مجاز اقدامات، نگرانی سے فرار اور مختلف اے آئی نظاموں کے درمیان خودکار رابطے جیسے واقعات بھی سامنے لائے جائیں گے ۔ 



  تازہ ترین   
پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر
خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، 10 خوارجی ہلاک، 6 جوان شہید
شہداء کی قربانیوں کو سلام، قوم کو وطن کے بہادر بیٹوں پر ناز ہے: محسن نقوی
امریکی صدر کی ایک بار پھر ایران کو بڑے پیمانے پر حملے کی دھمکی
امریکا نے ایرانی رہنماؤں کو ویزے جاری کرنے کی منظوری دیدی
روس اور چین نے ایران پر پابندیوں کی نگرانی سے متعلق امریکی قرارداد ویٹو کردی
امریکا کی سعودی عرب کو 48 جدید ایف 35 جنگی طیارے فروخت کرنے کی منظوری
نئی کفایت شعاری مہم، سرکاری فیول میں 50 فیصد کٹوتی، غیرملکی دوروں، خریداری پر پابندی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر