روس اور چین نے ایران پر پابندیوں کی نگرانی سے متعلق امریکی قرارداد ویٹو کردی

نیویارک(نیشنل ٹائمز)سلامتی کونسل کے اجلاس میں روس اور چین نے ایران پر پابندیوں کی نگرانی سے متعلق امریکی قرارداد ویٹو کردی۔

سلامتی کونسل میں ایران پابندیوں کی نگرانی کمیٹی کی مدت بڑھانے کی قرارداد مسترد کردی، روس اور چین نے ایران کے خلاف سنیپ بیک میکانزم کی مخالفت کی۔

سلامتی کونسل کی ایک رپورٹ کے مطابق کونسل کے ان دونوں مستقل رکن ممالک نے اگست کے اواخر میں قرارداد کا متن پیش کیے جانے کے وقت ہی اس مسودے کی مخالفت کردی تھی۔

دونوں ممالک نے ایران کے خلاف بین الاقوامی پابندیاں بحال کرنے کے نام نہاد ’اسنیپ بیک میکانزم‘ پر اپنے شدید تحفظات اور مخالفت کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ 2015 کے ایران جوہری معاہدے جسے  جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن  (JCPOA) بھی کہا جاتا ہےکے تحت تشکیل دیا گیا یہ میکانزم اس معاہدے کے کسی بھی فریق کو یہ اختیار دیتا ہے کہ اگر اسے یقین ہو کہ ایران معاہدے کی کسی شق کی خلاف ورزی کر رہا ہے تو وہ پابندیوں کی بحالی کی اس شق کو نافذ کر سکتا ہے۔

تاہم روس اور چین نے یہ دلیل پیش کی کہ اسنیپ بیک میکانزم اب غیر مؤثر ہو چکا ہے کیونکہ جے سی پی او اے اور اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 کی میعاد گزشتہ سال کے آخر میں ختم ہوچکی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر
خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، 10 خوارجی ہلاک، 6 جوان شہید
شہداء کی قربانیوں کو سلام، قوم کو وطن کے بہادر بیٹوں پر ناز ہے: محسن نقوی
امریکی صدر کی ایک بار پھر ایران کو بڑے پیمانے پر حملے کی دھمکی
امریکا نے ایرانی رہنماؤں کو ویزے جاری کرنے کی منظوری دیدی
روس اور چین نے ایران پر پابندیوں کی نگرانی سے متعلق امریکی قرارداد ویٹو کردی
امریکا کی سعودی عرب کو 48 جدید ایف 35 جنگی طیارے فروخت کرنے کی منظوری
نئی کفایت شعاری مہم، سرکاری فیول میں 50 فیصد کٹوتی، غیرملکی دوروں، خریداری پر پابندی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر