اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے بین المذاہب ایوارڈ واپس

لندن (نیشنل ٹائمز) آرچ بشپ آف کینٹربری کے دفتر نے رواں ماہ 11 ستمبر کو حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو دیا گیا بین المذاہب ہم آہنگی کا ایوارڈ واپس لے لیا۔

ایوارڈ دینے کے فیصلے پر شدید ردعمل کے بعد چرچ آف انگلینڈ نے اشرفی کے ماضی کے بیانات کا جائزہ لیا۔ پاکستان علما کونسل کے چیئرمین نے 2007 میں اے ایف پی سے گفتگو میں اسامہ بن لادن کو ’’سیف اللہ‘‘ کا خطاب دینے کی حمایت کی تھی۔ انہوں نے یہ بیان برطانیہ کی جانب سے سلمان  رشدی کو نائٹ ہُڈ دئیے جانے پر مسلمانوں میں پائی جانے والی ناراضی کے تناظر میں دیا تھا۔ آرچ بشپ کے دفتر نے کہا کہ ماضی کے یہ بیانات سامنے آنے کے بعد ایوارڈ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ دفتر کے مطابق اشرفی کو ابتدا میں پاکستان میں مذہبی اقلیتوں، خصوصاً مسیحی برادری کی حمایت کیلئے اعزاز دیا گیا تھا۔طاہر اشرفی کے ترجمان نے کہا کہ بیان بن لادن کی حمایت نہیں بلکہ رشدی کو اعزاز دینے پر مسلمانوں کے جذبات کی وضاحت کے تناظر میں تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر
خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، 10 خوارجی ہلاک، 6 جوان شہید
شہداء کی قربانیوں کو سلام، قوم کو وطن کے بہادر بیٹوں پر ناز ہے: محسن نقوی
امریکی صدر کی ایک بار پھر ایران کو بڑے پیمانے پر حملے کی دھمکی
امریکا نے ایرانی رہنماؤں کو ویزے جاری کرنے کی منظوری دیدی
روس اور چین نے ایران پر پابندیوں کی نگرانی سے متعلق امریکی قرارداد ویٹو کردی
امریکا کی سعودی عرب کو 48 جدید ایف 35 جنگی طیارے فروخت کرنے کی منظوری
نئی کفایت شعاری مہم، سرکاری فیول میں 50 فیصد کٹوتی، غیرملکی دوروں، خریداری پر پابندی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر