سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کیلئے قانون مزید سخت کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر بچوں کے استحصال اور فحاشی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر استعمال کے لیے عمر کی حد مقرر کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔ فیملی وی لاننگ کے نام پر فحاشی کنٹرول کرنے کی تجاویز بھی شامل ہیں جبکہ کئی ممالک کی طرح کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی لگانے پر بھی غور کیا جارہا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ میں اجلاس کے دوران مشاورت سے حتمی فیصلے ہوں گے ۔ اجلاس میں پی ٹی اے ، این سی سی آئی اے ، وفاقی و صوبائی پولیس حکام شریک ہوں گے جبکہ بچوں کے استحصال اور فحاشی کے کیسز کا جائزہ پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک کی سوشل میڈیا پالیسیوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ 



  تازہ ترین   
پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر
خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، 10 خوارجی ہلاک، 6 جوان شہید
شہداء کی قربانیوں کو سلام، قوم کو وطن کے بہادر بیٹوں پر ناز ہے: محسن نقوی
امریکی صدر کی ایک بار پھر ایران کو بڑے پیمانے پر حملے کی دھمکی
امریکا نے ایرانی رہنماؤں کو ویزے جاری کرنے کی منظوری دیدی
روس اور چین نے ایران پر پابندیوں کی نگرانی سے متعلق امریکی قرارداد ویٹو کردی
امریکا کی سعودی عرب کو 48 جدید ایف 35 جنگی طیارے فروخت کرنے کی منظوری
نئی کفایت شعاری مہم، سرکاری فیول میں 50 فیصد کٹوتی، غیرملکی دوروں، خریداری پر پابندی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر