پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے دفاع کے لئے کسی بھی حد تک جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے عرب نیوز کو انٹرویو میں کہا پاکستان سعودی عرب کے ساتھ سفارتی اور عملی طور پر مکمل کھڑا ہے اور اس کا عزم مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت دونوں مقدس ترین مقامات کے تحفظ تک پھیلا ہوا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ ہم کسی بھی حد تک جائیں گے اور سعودی عرب کو کسی بھی جارحیت کے خلاف دفاع فراہم کرتے رہیں گے، سعودی سلامتی کے لئے پاکستان کا عزم غیر مشروط ہے اور دونوں ممالک کے عوام، افواج اور قیادت کے درمیان تاریخی تعلقات اس کی بنیاد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہے اور خطے کی حکومتوں سے مشاورت کے ذریعے مذاکرات اور پُرامن حل کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو موجودہ پیچیدہ فوجی صورتحال سے نکلنے کے لئے واحد حقیقی راستہ قرار دیتے ہوئے کہا پاکستان واشنگٹن اور تہران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے مشترکہ بنیاد تلاش کر رہا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر
خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، 10 خوارجی ہلاک، 6 جوان شہید
شہداء کی قربانیوں کو سلام، قوم کو وطن کے بہادر بیٹوں پر ناز ہے: محسن نقوی
امریکی صدر کی ایک بار پھر ایران کو بڑے پیمانے پر حملے کی دھمکی
امریکا نے ایرانی رہنماؤں کو ویزے جاری کرنے کی منظوری دیدی
روس اور چین نے ایران پر پابندیوں کی نگرانی سے متعلق امریکی قرارداد ویٹو کردی
امریکا کی سعودی عرب کو 48 جدید ایف 35 جنگی طیارے فروخت کرنے کی منظوری
نئی کفایت شعاری مہم، سرکاری فیول میں 50 فیصد کٹوتی، غیرملکی دوروں، خریداری پر پابندی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر