چین-آسیان ایکسپو میں ایف ٹی اے 3.0 کے مواقع اجاگر کئے جائیں گے

xنان ننگ (شِنہوا) چین-آسیان ایکسپو کا 23واں ایڈیشن چین-آسیان آزاد تجارتی علاقے (سی اے ایف ٹی اے) 3.0 کے تحت کاروبار کے نئے مواقع کو اجاگر کرے گا۔ منتظمین نے بتایا کہ 70 سے زائد ممالک اور خطوں کی 3ہزار 400 سے زیادہ کمپنیاں ایکسپو میں شرکت کریں گی۔
چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خودمختار علاقے کے دارالحکومت نان ننگ میں 17 سے 21 ستمبر تک جاری رہنے والی اس ایکسپو کا رقبہ تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار مربع میٹر ہوگا جہاں چین اور آسیان کے درمیان تعاون کی تازہ ترین کامیابیاں پیش کی جائیں گی۔
“سی اے ایف ٹی اے 3.0 کے مواقع، بہتر زندگی” کے عنوان سے ہونے والی ایکسپو میں روایتی صنعتوں سے لے کر ڈیجیٹل مواصلات، ماحول دوست ترقی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) تک مختلف شعبوں کی مصنوعات اور منصوبے پیش کئے جائیں گے۔
مصنوعی ذہانت کے لئے مخصوص منڈی میں 500 سے زائد مصنوعات پیش کی جائیں گی جبکہ ایک نئے نمائشی حصے میں ٹرانسپورٹ، سمارٹ نقل وحمل، مصنوعی ذہانت، شہری انتظام اور صنعتی پارکس کی ترقی کے شعبوں میں آسیان ممالک کی ضروریات کو اجاگر کیا جائے گا۔
کمبوڈیا، انڈونیشیا، ملائیشیا اور تھائی لینڈ سمیت مختلف ممالک کے سائنس و ٹیکنالوجی کے حکام اور ہائی ٹیک ادارے بھی نمائش میں وفود بھیجیں گے۔
تیمور-لیستے پہلی بار آسیان کے مکمل رکن اور نمائش کے شریک میزبان کی حیثیت سے شرکت کرے گا۔ اس طرح آسیان کے 11ویں رکن ملک کی شرکت سے نان ننگ میں اس علاقائی تنظیم کی مکمل نمائندگی ہوگی۔
نمائش کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق 50 سے زائد سرگرمیاں بھی منعقد ہوں گی، جن میں تجارت و سرمایہ کاری میں سہولت، علاقائی اقتصادی انضمام اور سرحد پار صنعتی و سپلائی نظام میں تعاون پر توجہ دی جائے گی۔
چین اور آسیان سی اے ایف ٹی اے 3.0 اپ گریڈ پروٹوکول پر عملدرآمد تیز کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ اکتوبر 2025 میں طے پانے والے اس پروٹوکول میں ڈیجیٹل معیشت اور ماحول دوست ترقی سمیت مختلف شعبے شامل ہیں۔
چین اور آسیان کے درمیان اقتصادی تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں۔ 2025 میں دونوں فریقوں کی باہمی تجارت پہلی بار 10کھرب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی اور مجموعی حجم 10.5 کھرب ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.4 فیصد زیادہ ہے۔ 2026 کے پہلے 7 ماہ میں دونوں فریقوں کے درمیان تجارت 744.41 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 24.7 فیصد زیادہ ہے اور چین کی مجموعی بیرونی تجارت کا 21.8 فیصد بنتی ہے۔
چین مسلسل 17 سال سے آسیان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے جبکہ آسیان مسلسل چھ سال سے چین کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار چلا آ رہا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر
خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، 10 خوارجی ہلاک، 6 جوان شہید
شہداء کی قربانیوں کو سلام، قوم کو وطن کے بہادر بیٹوں پر ناز ہے: محسن نقوی
امریکی صدر کی ایک بار پھر ایران کو بڑے پیمانے پر حملے کی دھمکی
امریکا نے ایرانی رہنماؤں کو ویزے جاری کرنے کی منظوری دیدی
روس اور چین نے ایران پر پابندیوں کی نگرانی سے متعلق امریکی قرارداد ویٹو کردی
امریکا کی سعودی عرب کو 48 جدید ایف 35 جنگی طیارے فروخت کرنے کی منظوری
نئی کفایت شعاری مہم، سرکاری فیول میں 50 فیصد کٹوتی، غیرملکی دوروں، خریداری پر پابندی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر