دین کے مطابق چلنے کا فیصلہ، اداکارہ صنم چوہدری نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا

کراچی(نیشنل ٹائمز)اداکارہ صنم چوہدری نے دین کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے صنم چوہدری نے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے ’میرے خاندان نے اللہ کی طرف پلٹنے پر میرا اس طریقے سے استقبال کیا ہے، یہ بہت پُرمسرت ہے، شکریہ‘۔صنم چوہدری کی اس پوسٹ کے بعد مداحوں کو یقین ہو چلا ہے کہ انہوں نے اداکاری چھوڑ دی ہے۔ مداح انہیں کمنٹس میں استقامت کی دعائیں دے رہے ہیں تاہم صنم چوہدری کی جانب سے اس حوالے سے کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا۔صنم چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا بائیو بھی ’اداکارہ‘ سے تبدیل کر کے ’ایک مسلمان ماں جو اسلام سیکھ رہی ہے‘ کر دیا ہے۔انہوں نے کچھ روز قبل اسٹاگرام پر سورة الأحزاب کی ایک آیات شیئر کی تھی اور لکھا تھا ’قرآن پاک پڑھنے سے مجھے میرا جواب مل گیا، اور میں اللہ کی طرف پلٹتی ہوں۔ اللہ تیرا شکر!‘۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر