برسلز(نیشنل ٹائمز)یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان نے کہا ہے کہ کینیڈا یورپی یونین کا یورپ سے باہر پہلا ایسوسی ایٹ ممبر بن سکتا ہے ۔
یورپی پارلیمنٹ میں اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران انہوں نے کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے مخاطب ہوکر کہا کہ یورپی یونین کینیڈا کے ساتھ تعلقات کو ممکنہ طور پر اعلیٰ ترین سطح تک لے جانا چاہتی ہے ۔ ارسلاوان نے کہا کہ وہ کینیڈا کو یورپی یونین کا پہلا ایسوسی ایٹ ممبر بنانے کی راہ ہموار کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہتی ہیں۔



