یورپی یونین کا دیگر ممالک سے ملکر اپنی سکیورٹی کونسل بنانے کا اعلان

برسلز(نیشنل ٹائمز)یورپی یونین نے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر اپنی سکیورٹی کونسل بنانے کا اعلان کردیا۔

یورپی کمیشن کی صدر ارسلا فان ڈیر لاین نے تجویز دی ہے کہ کینیڈا کو یورپی یونین کا پہلا ایسوسی ایٹ ممبر بنایا جائے، یہ تجویز ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی کشیدگی بڑھ رہی ہے اور دونوں فریق ایک دوسرے پر تجارتی اقدامات کر رہے ہیں۔

کینیڈا اس وقت امریکا کے ساتھ تجارتی تنازع میں ہے جبکہ امریکا اس کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد مرتبہ کینیڈا کو امریکہ کی 51ویں ریاست بنانے کی بات کرچکے ہیں، جسے کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی واضح طور پر مسترد کرچکے ہیں۔

کینیڈا کے یورپ کے ساتھ گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط ہیں اور اس کا پارلیمانی جمہوری نظام، یونیورسل ہیلتھ کیئر اور سماجی بہبود کے کئی پہلو یورپی ممالک سے مشابہت رکھتے ہیں، تاہم یورپی یونین کی مکمل رکنیت کے لئے بنیادی رکاوٹ کینیڈا کا جغرافیائی طور پر یورپ سے باہر ہونا ہے۔

یورپی یونین کی رکنیت کے لئے کسی ملک کی امیدواری کو تمام 27 رکن ممالک کی منظوری درکار ہوتی ہے اور اس کے بعد کئی مراحل پر مشتمل الحاق کا عمل مکمل کرنا ہوتا ہے۔



  تازہ ترین   
سفارتی حل کیلئے تیار، قومی خود مختاری کا دفاع کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
پٹرول 6 روپے 88 پیسے اور ڈیزل 5 روپے 62 پیسے فی لٹر مہنگا
پاکستان کا بھارتی بحری جہاز کی خصوصی اقتصادی زون میں خلاف ورزی پر شدید احتجاج
یورپی یونین کا دیگر ممالک سے ملکر اپنی سکیورٹی کونسل بنانے کا اعلان
امریکی فیڈرل ریزرو نے بنیادی شرح سود میں اضافہ کردیا
پٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات ختم، 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان
صدر ٹرمپ کا امریکا میں شرح سود ایک فیصد یااس سے کم کرنے کا مطالبہ
پاکستان کا بھارتی بحری جہاز کا خصوصی اقتصادی زون میں خلاف ورزی پر شدید احتجاج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر